عراق میں داعش کے خلاف شکنجہ کستا جارہا ہے اور امریکہ کی حمایت والے
عراقی سلامتی دستے موصل کے ایئرپورٹ اور ایک قریبی فوجی اڈے میں داخل ہوگئے
ہیں۔سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ
اطلاع دی ہے ۔سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سریع الحرکت فورس،
وفاقی پولیس اور انسداد دہشت گردی فورسز موصل ایئر پورٹ اور الغزلانی فوجی
اڈے میں داخل ہوگئی ہیں۔